اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ کمی کا اطلاق آج (اتوار)سے ہوگا۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں خواجہ محمد سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے یہ فائدہ اپنے مسافروں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آ اے کی اندرون ملک دونوں کلاسز کی تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ اس رعایت کا اطلاق اگلے30روز کے لئے ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ واضح رہے کہ ریلویز میں 94فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ پی آئی اے میں 90فیصد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔ کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن آج (اتوار)کے روز جاری کردیا جائے گا۔ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نجی ایئرلائنز کو بھی یہ ہدایت کرے گی کہ وہ اپنے کرایوں میں کمی کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطہ کرکے ان کے کرایوں میں کمی کے اقدامات بھی کریں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے