کراچی (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 21 جولائی کو سندھ کا دو روزہ دورہ کرینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کراچی اور حیدرآباد میں جلسوں سے خطاب کرینگے جبکہ ان کا پہلا جلسہ حیدر آباد اور دوسرا جلسہ کراچی میں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کراچی میں مختلف اجتماعات سے بھی خطاب کرینگے اور شہر کے سیاسی رہنما ؤں، بزنس کمیونٹی، میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔