بٹ خیلہ ( مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق ضلعی صدر مالاکنڈ محمد شعیب خان انتقال کر گئے مرحوم کو بعد ازاں مقامی قبرستان میں ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سینئر رہنماء حاجی غلام احمد بلور مرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب خان مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی سابق ایم پی اے شیرشاہ خان سابق سینیٹر عبدالنبی بنگش پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابقہ صوبائی وزیر انجینئر ہمایون خان پارٹی ذمہ داران کارکنان اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی رسم قل کل بروز پیر ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی وہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے صدر اعجاز علی خان کے والد بزرگوار اور صوبائی صدر ملگری پیرامیڈیکس فیاض خان کے چچا تھے