لکی مروت (نمائندہ مانند) نامعلوم شر پسندوں نے محکمہ پولیس لکی مروت کے جہاندیدہ اہلکار گل رحمان مروت کو ان کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے شہید کردیا،ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گل رحمان مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیس لکی مروت میں پے آفیسر کی پوسٹ پر تعینات تھے، ہفتے کی صبح لکی شہر کے مچن خیل علاقے میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ واک کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم نقاب پوش مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی لاش گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس لائنز میں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچا، ڈی پی او ضیاء الدین احمد، چیئرمین تحصیل کونسل لکی مروت شفقت اللہ خان اور سول و آرمی افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور آرمی افسران نے ان کے کفن پر پھول رکھے جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مسکراہٹیں بکھیرنے والے شہید گل رحمان کو سلامی پیش کی بعد میں انہیں آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے