ٹانک (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں پائی کا دورہ۔ سیلاب سے متاثرہ گاؤں کے تباہ شدہ مکانات,سڑکوں کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ٹانک پہنچنے پرسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور،صوبائی وزیر آبادکاری وریلیف اقبال وزیر،رہنماؤں عرفان کنڈی، فرحان حکیم،ملک رمضان شوری،حاجی شیر بہادر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ضلعی رہنماؤں نے استقبال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک،سیکٹر کمانڈر ایف سی ساؤتھ،ڈی آئی جی ڈیرہ ریجن،ڈی پی او ٹانک بھی موجود تھے.سابق پرنسپل سلیم خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو سیلاب سے متاثرہ گاؤں پائی کو درپیش مسائل جن میں تباہ شدہ مکانات،انفراسٹرکچر،سیلاب سے بچاؤ کے حفاظتی بند اور سڑکوں کی تعمیر سے آگاہ کیا۔متاثرہ گاؤں کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ مجھے پائی گاؤں میں ہونے والے نقصانات پر سخت دلی رنج وافسوس ہوا لیکن صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑےگی۔میرے پہلے بجٹ میں ٹانک کیلئے 30 کروڑ، پھر 15 کروڑ اوراب 50 کروڑ منظور ہو چکے ہیںٹانک شہر کیلئے گومل زام ڈیم سے صاف پانی کی فراہمی ایک سال کے اندر ہو جائے گیموسم کی خرابی کی وجہ سے چار، پانچ دن تاخیر سے  ٹانک آیا ہوں،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے ایک ماہ کے اندر نقصانات کا تخمینہ رپورٹ مرتب کریں،فنڈز شفاف انداز میں تقسیم ہونگے جس میں لوکل نمائندے شامل ہونگے، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ڈپٹی کمشنر ٹانک حمید اللہ خٹک نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی.وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے فضائی جائزے سے ایسے معلوم ہوا جیسے ٹانک میں سڑکیں نہیں ہیں۔ ٹانک کو منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا وہ ہی اسکے ذمہ دارہیں میں آپکا اپنا وزیراعلیٰ ہوں صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی تعمیروترقی پر خصوصی توجہ دےرہی ہے۔اور متاثرہ علاقوں کی دوبارہ آبادکاری وبحالی پر کثیر فنڈ خرچ کرےگی۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کےلئے فی کس آٹھ لاکھ روپے امداد جبکہ مکمل تباہ شدہ مکانات کےلیے چار لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کےلیے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا اس کے علاوہ پائی یونین کونسل کی تعمیر وترقی کےلئے بیس کروڑ بھی صوبائی حکومت ریلیز کرےگی۔اس موقع پر اہلیان پائی نے وزیراعلیٰ محمودخان کا پائی گاؤں کےلئے بیس کروڑ امداد کے اعلان پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے