اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو معاف اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجار ی بیان میں ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف کو معاف کر دینا چاہیے اور نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنا چاہیے،واضح طور پر کہوں تو یہ جنگ کا وقت ہے۔ریحام نے کہا کہ سب سے بھاری مینڈیٹ رکھنے والے وزیراعظم کو اس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی والوں کو دیکھتی ہوں جو مجھ سے ذاتی طور پر پارٹی چیئرمین کی اصل کہانی پر بات کرتے ہیں لیکن پھر وہ ہی مذہب کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے لیڈر کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ریحام خان نے عمران خان سمیت ان افراد کو ‘منافقین کہا اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے بارے میں مزید لکھا کہ آپ لوگ صرف خود کو دھوکا دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے