اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ای وی ایم، نیب کی سمری پر میری عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی، جب سے یہ حکومت آئی ہے اس نے مجھے 74 سمریاں بھیجیں جن میں سے 69 سمریاں اسی دن دستخط کرکے بھجوا دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور صدر مملکت میری پاس اختیار نہیں کہ میں کسی کو کہوں کہ ڈائیلاگ کرو، یہ تاثر غلط ہے کہ میرے وزیر اعظم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں، بلاول بھٹو نے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، امریکا پاکستان سے تعلقات ختم کرنا نہیں چاہتا، غیر ملکی خط پر اگر تحقیقات کیں ہیں تو عوام میں لانا چاہئے۔عارف علوی نے کہا کہ میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں، ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ کلیئر مینڈیٹ بہت ضروری ہے وقت کوئی بھی ہو، نیب ترمیمی بل، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور گورنرپنجاب سے متعلق سمریاں میں نے روکیں، ان سمریوں کو روکنے پر مجھے کسی طرف سے کوئی دباؤنہیں تھا، میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے اس لئے ان چند سمریوں کو میں نے روکا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے واٹس ایپ پر بات ہوتی ہے، عمران خان سے آخری بات تب ہوئی تھی جب گورنر پنجاب کا ایشو ہوا تھا، تمام فریق راضی ہوں تو پریذیڈنٹ ہاؤس کردار ادا کرسکتا ہے، ڈائیلاگ اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریق راضی ہوں۔انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے