اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوالات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں؟ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پہ 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا، چو ہدری شجاعت کے خط پہ ووٹ کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو، 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح فرق کیوں؟۔یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے، مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے