ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو امدہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی مجموعی  صورتحال برقرار رکھنی کیلیے ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس نے کالے شیشے والی گاڑیوں اور بلانمبر،نان رجسٹر ڈموٹر سائکلوں کے خلاف اپریشن شروع کردیاہے۔انچارج ٹریفک وارڈن نور محمدخان کی قیادت میں ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس نیہنگو شہر کے مختلف مقامات پرناکہ بندیاں کرکے کالے شیشوں والی’غیرنمونہ نمبر پلیٹ اوربلا نمبر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتیہوئے متعدد گاڑیوں سے کالے شیشیہٹا دئیے۔جبکہ متعدد گاڑیوں کو جرمانہ کیاگیا,انچارج ٹریفک وارڈن ہنگو نورمحمدخان نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگوآصف بہادر کی خصوصی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کے انسداد کیلئے  کالیشیشیوالی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیاہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  کرنیوالوں کے خلاف قانونی  کارروائی بھی جارہی ہیاورانہیں چلان بھی  کیاجارہاہے۔انچارج ٹریفک وارڈن نے واضح کیاہے کہ کسی کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے