پشاور (مانند نیوز ڈیسک) عالمی یوم آبادی کے حوالے سے رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا سیمینار میں سوشل ورکرز، محکمہ سوشل ویلفیئر اور بہبود آبادی کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی سیمینار سے رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے ریجنل ڈائر یکٹر گوہر زمان، پروگرام منیجر سہیل اقبال کاکا خیل،یوتھ آفیسر صائقہ اعوان،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مردان نوشیروان،خالد خان،ڈاکٹر زارا جمیل،شازیہ سردارنے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اگر آبادی کے عفریت کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں ہمیں ان گنت مسائل کا سامنا ہوسکتاہے دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے اپنی آبادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے انہوں نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کے حوالے سے علماء کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس حوالے سے علماء کرام کے ذریعے ہی لوگوں میں شعور اجاگر کیا جاسکتا ہے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی ادارے آگے آئیں اوربڑھتی آبادی کی منصوبہ بندی میں اپنا کردار ادا کریں قبل ازیں رہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام سہیل کاکا خیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ سرفہرست ہے اگر بڑھتی ہوئی آباد ی کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو ہمارے وسائل ختم ہوجائیں گے اور قوم مسائل کے گرداب میں پھنس جائے گی۔