سوات (نمائندہ مانند) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سیدوشریف مقبرے کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کیا جائیگا اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں سیدوشریف مرکزی کونسل کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان سے بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں بھی مقبرے کا مسئلہ درپیش ہے جسکا ہمیں احساس ہے،اس موقع پرحبیب الحق،نذیر محمد،چیئرمینوں ضیاالحق،برکت علی خان،عباس خان،حیدرعلی خان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔شاہدعلی خان نے کہا کہ سیدوشریف مرکزی کونسل کے  مقبرے کے حوالے سے اقدامات جائز ہیں جبکہ ہم مقبرے کے مسائل کے حوالے پوری طرح آگاہ ہیں اور مسائل کے حل کیلئے متعلقہ فورم پر بات ضرور کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ قبرستان سیدوشریف،فیض آباد اور دیگر تمام علاقوں کے عوام کا حق ہے جس کیلئے ہم ضروری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے