لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) پولیس کا خوائیداخیل لکی اور دریائے گمبیلا کے کنارے درگہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ آپریشن کے دوران 02 منشیات فروشوں سمیت 07 ملزمان گرفتار اور 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاہیں، اسلحہ اور منشیات برآمد،امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان،مال، عزت اور آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈی پی او لکی مروت تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت ضیاءالدین احمد کیےجاری کردہ احکامات پر ضلع لکی مروت میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروش اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرکل لکی ڈی ایس پی اقبال مومند کی قیادت میں ہمراہ ایس ایچ او تھانہ لکی دمسازخان، ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل الطاف وزیر، اور ایس ایچ او تھانہ ہیزو نور اسلم خان بمغہ پولیس نفری اہلیٹ فورس، تھانہ لکی کے حدود لکی سٹی خوائیداخیل اور دریائے گمبیلا کے قریب واقعہ درگہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے۔آپریشن کے دوران مشتبے ٹھکانوں سمیت 35 مکانات کو بذریعہ لیڈیز پولیس کانسٹیبل چیک کئے۔ اس دوران پولیس نے دو منشیات فروشوں شائستہ گل اور منشیات فروش نجیب اللہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5200گرام چرس اور 1025گرام ہیروئن برامد کی، سرچ اپریشن کے دوران پولیس نے سات ملزمان اور پندرہ مشتبگان کو گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 05 عدد پستول، 02عدد بندوقیں بارہ بور اور مختلف بور کے 90 عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کو تھانہ منتقل کرکے مقدمات درج رجسٹرڈ کئے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا،جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔جبکہ ضلع میں قانون شکنوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔