جمرود (نمائندہ مانند ) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی ورسک پمپ ہاوس میں سیکورٹی فورسز تیراہ رائفلز 211 ونگ اور علاقائی مشران و کشران کے مابین جرگہ منعقد ہوا جس میں تیراہ رائفلز 211 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل عابد آفریدی کے علاؤہ قبائیلی مشران،ملک شیر شاہ منیا خیل، خان افضل مندوخیل،ملک خالد اکبر افریدی،ملک منان ملاگوری،ملک سردار آفریدی،الفت ملاگوری،شان مندو خیل،زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر اشفاق آفریدی،ابرار آفریدی نے شرکت کی۔جرگہ میں شرکاء نے عہد کیا کہ علاقائی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اورضلع خیبر اور خاص کر جمرود کے قبائیلی عوام نے علاقائی امن کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں اس امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہم مشترکہ جدوجہد کریں گے۔جرگہ شرکاء نے کہا کہ علاقے کے مشکلات سے سیکورٹی فورسز حکام بخوبی آگاہ ہے اور موجودہ لیفٹیننٹ کرنل عابد آفریدی کا تعلق بھی جمرود سے ہیں یہاں کے روایات سے بخوبی آگاہ ہیں ان کو بہتر طریقے سے حل کریں گے۔لیفٹننٹ کرنل عابد آفریدی نے کہا کہ یہاں پر امن کو برقرار کرنے کے لیے فورسز ہمہ وقت تیار ہوتی ہے اور سرحدوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازتِ نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور یہاں کے نوجوانوں کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کریں گے۔