سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیماؤں سید ذیشان عمر اور نعمان خلیل کو ضلع سوات کی بلند ترین چوٹی فلک سیر سر کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ نوجوان کوہ پیماؤں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے نوجوان کوہ پیماؤں کے اس اقدام کو سوات کیلئے ایک اعزاز قرار دیا اور نوجوان کوہ پیماوں کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں کوہ پیمائی کا بڑھتا ہوا رجحان صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے نوجوانوں کو 50, 50 ہزار روپے کے چیک بطورِ انعام پیش کیا ہے۔ یاد رہے کہ سید ذیشان عمر اور نعمان خلیل نے کوہ پیمائی کا یہ کارنامہ اپنی مدد آپ کے تحت سرانجام دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے