بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ڈاکٹر جمیل احمد نے کیس جیت لیا ۔غیر قانونی تبادلہ سروسز ٹربیونل نے کالعدم قرار دیدیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈکے عہدے پر بحال کردیے گئے۔سیکرٹری ہیلتھ عامر سلطان ترین نےسروسز ٹربیونل کے فیصلے کے تحت ڈاکٹر جمیل احمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ کو اپنے عہدے پر بحالی کا اعلامیہ جاری کردیا. یاد رھے کہ ڈاکٹر جمیل احمد نے اپنےغیر قانونی تبادلے کے خلاف کیس سروسز ٹربیونل میں داخل کیا تھا. . ڈاکٹر جمیل احمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ھسپتال بٹ خیلہ نے اپنے غیر قانونی تبادلے کے خلاف علی زمان ایڈووکیٹ ھایی کورٹ کے توسط سے سوسز ٹربیونل میں کیس جمع کیا تھا. جس کی تین دفعہ ھیلتھ سیکرٹری نے تعمیل نہی کی تھی.جس کے بعد ھیلتھ سیکرٹری نے توھین عدالت کے بعد عدالت کے حکم کی تعمیل کرکے ایم ایس ڈی ایچ کیو ھسپتال بٹ خیلہ ڈاکٹر جمیل احمد کے بحالی کا حکمنامہ جاری کیا۔