بٹ خیلہ (مانند نیوز) چیف جسٹس پشاو رہائی کورٹ قیصر رشید نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلا ع میں نافذ قوانین کسی بھی صورت میں واپس نہیں ہوگی، قبائلی اضلاع میں عدالتی سسٹم کی مضبوطی کے لیے ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی فراہم کی گئی ہے جس میں ایسے عمارتیں تعمیر کریں گے جو کہ ائند سو سال کے لیے کافی ہونگے ،صوبائی حکومت قبائلی اضلا ع میں پچاس پچاس کنال پر عمارتوں تعمیر کرنا چاہتے تھے مگر ہم نے کہا کہ ابسلوٹلی ناٹ سو کنال سے کسی بھی ضلع میں کم اراضی قبول نہیں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سوات موٹر وے سے متصل اراضی میں کسی قسم کی عمارت کی تعمیر کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ زرعی اراضی ہے سیشن کورٹ ملاکنڈ کا موجودہ رقبہ انتہائی کم ہے انتظامیہ جوڈیشل کمپلیکس کے لیے سو کنال سے زیادہ اراضی کا انتظام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ ملاکنڈ کے ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے قبل جب وہ عدالت پہنچنے تو سیشن جج محمد اقبال ، ڈی سی ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی سمیت ججز اور وکلاء نے ان کا والہانہ استقبال کیا ، ملاکنڈ لیوی کی چاق و چوند دستے نے سلامی جبکہ دو کم سن بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کی،تقریب میں وکلاء اور ججز سمیت سی اینڈ ڈبلیوکے چیف انجنئیر ، ایکسین، ڈی ایف او ، ٹی ایم ا و، اے سی ، اے اے سی اور اپجیا کے نمائندے کثیر تعداد میں موجود تھے ، چیف جسٹس نے نئی تعمیر شدہ کورٹ روم ، ڈسٹرکٹ بار روم میں توسیع او رمون سون شجرکاری مہم کے تحت چنار کا پودا لگاکر افتتاح کیا ، انہوں نے سیشن کورٹ میں مسجد کی تعمیر نو کا بھی جائیزہ لے کر مسجد کو جدید طرز پر فوری تعمیرکرنے کی ہدایت کی ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد اقبال ڈسٹرکٹ بار کے صدر سعیداللہ ، جنرل سیکرٹری وقار خان اور سابق جی ایس علی محمد نے بھی تقریب سے خطاب کیا چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں میں وکلاء اور ججز کو درپیش مسائل کے علاوہ سب سے اہم سٹیک ہولڈرز سائلین کی مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ وکلاء اور عدالتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائیں گے ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے لائبریری کے لیے کتب اورکمپیوٹر سسٹم کی فراہمی اور فیملی کورٹ کی قیام کی بھی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ صبح شام ہم جن اقوام پر تنقید کرتے ہیں کہ وہ سرمایہ دارانہ نظام اور ایمپیریلزم کے شکار ہیں مگر ان کے ابا واجدا نے اپنے نئی نسل کی مستقل کو محفوظ اور روشن بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے ہ میں بھی آئندہ نسلوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔ اکر میں انہیں مختلف سوینرز پیش کی گئی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے