بشام (مانند نیوز) شانگلہ میں ملیریا اور ڈینگی کی وبا ٕ کو کنٹرول کرنے کیلۓ ایمرجنسی قایم کردی گٸ ہےضلع بھر کے حساس یونین کونسلوں میں سپرے کاکام جاری ہیں ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں سمیت کٸ پراٸیوٹ آرڈی ٹی سنٹرز میں ملیریا کی مفت تشخیص اور علاج جاری ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے کہا کہ محکمہ صحت کی پوری ٹیم کو مکمل الرٹ رہنےکی ہدایت کی گٸ ہے ضلع بھر کے حساس یونین کونسلوں میں ڈینگی ملیریا کی تدراک کیلۓ اگاہی مہم سمیت سپرے ودیگر ضروری کارواٸی جاری ہیں ڈاکٹر کمال زادہ سی ڈی سی آفیسر نے کہا کہ تحصیل پورن ,مارتونگ ,بشام ودیگر تحصیلوں کے حساس یونین کونسلوں میں مچھر مار سپرے جاری ہیں لیشمینیا کی ویکسین متعلقہ علاقوں کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں متعدد متاثرہ مریضوں میں بیڈ نیٹ تقسیم کرچکے ہیں ۔دی انڈس ہسپٹل کے کورڈنیٹر شانگلہ شاہ خالد کی نگرانی میں ضلع بھر کے آر ڈی سنٹرز میں ملیریا کی تشخیص کیلۓ کٹس ادویات و دیگر ضروری سامان مہیاکرچکے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر ہی سے ملیریا ڈینگی اور لیشمینا جیسی بیماریوں سے ہم بچ سکتے ہیں ۔