اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ ضروری ہے تمام ادارے آئینی حدودمیں رہ کر کام کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔