کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 238 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40025 کی سطح پر کاروبارہوا۔