جمرود (نمائندہ مانند) ضلع خیبرکی تحصیل جمرودکے تاریخی باب خیبرکے مقام پر کوکی خیل قوم کے مختلف مکاتب فکر لوگوں نے تیراہ راجگل متاثرین کے حقوق کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا احتجاجی مظاہرہ میں زوان کوکی خیل تنظیم کے کارکنان، مختلف بلدیاتی یونینز کے چیئرمینز، سماجی و سیاسی لوگوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھارکھے تھے جبکہ تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی اور امدادی پیکج دینے کے نعرے لگائے۔مظاہرین سے تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب، چیئرمین منان آفریدی، اشفاق آفریدی، ابرارآفریدی سمیت دیگر نے اپنے خطابات میں کہا کہ کوکی خیل قوم نے وادی تیراہ میں اپنے ملک کے مفاد کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑدئیے تھے جو کہ اب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں، جنگلات تباہ ہوچکے ہیں امدنی کی واحد زریعہ کھیتی باڑی ختم اور کھیت ویران ہوچکے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت تیراہ راجگل کی داد رسی اور انکو انکے جائز حقوق دینے کے بجائے لوگوں کو وعدوں پر ٹرخا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وادی تیراہ راجگل متاثرین کو ایک ٹینٹ اور گھی دال دیا جارہا ہے جو کہ متاثرین کی مذاق اڑانے کے مترادف ہیں جبکہ اب واپس جانیوالے متاثرین کو اس پیکج سے بھی محروم کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وادی تیراہ راجگل متاثرین کی باعزت واپسی کر دی جائے جبکہ انکو دوسرے قبائیلی اضلاع کے متاثرین کی طرح امدادی پیکج بھی دیا جائے بصورت دیگر گورنر ہاوس کے سامنے نہ ختم ہونیوالے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے