بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا وہاں انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فیاض احمد اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ناصر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کے وہ اپنی کارگردگی کو مزید بہتر بنائے اور ہسپتال میں موجود مشینری کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگ علاج معالجے کے لیے نجی یا دیگر اضلاع کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہو۔ ہسپتال میں صفائی کے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائیں جائیں۔ ہسپتال عملے کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا بھی عملی بنیادوں پر تدارک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ضلع بٹگرام کے دیگر صحت کے مراکز سمیت ہر شعبے کی کارگردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے مزید کہا کہ جن بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں سٹاف اور ادویات کی کمی ہیان کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی سربراہی میں ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کام کررہی ہے جس میں ڈی ایچ او،ڈی ایم او، ایم ایس اور دیگر شامل ہیں۔کمیٹی میٹنگ میں جو مسائل زیر گفتگو آئیں گے اس پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے جو مسائل ہو ان کو حل کرنے میں سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے