ہزارہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ میرویس نیاز نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے جو کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے، صوبے کے دیگر اضلاع و حصوں سے منشیات لانے والے بڑے مجرموں کے خلاف کاروائیاں کریں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہزارہ کے تمام اضلاع کی نیٹ (نارکاٹکس ایریڈیکیشن ٹیم) کے انچارج کے ساتھ آن لائن اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں NET کی سال 2021 ء اور 2022ء کی کارکردگی رپورٹ کا موازنہ اور جائزہ لیا گیا۔ تمام اضلاع کے NET انچارج نے اپنے اضلاع میں منشیات کی روک تھام، پولیس کی کاروائیوں اور مقدمات کے اندراج کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ جس پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی ر وک تھام انتہائی ضروری ہے۔ منشیات سمگلروں کے خلاف بلا تفریق کاروئیاں عمل میں لائی جائیں اور ایسے جرائم پیشہ اشخاص جو کہ دور دراز علاقوں سے منشیات جیسی لعنت یہاں لے کر آتے ہیں انکے کے خلاف بھرپور قانونی کارائیاں کریں۔منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جو کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ایجنسز کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقادکیا جائے گا اور انکوہدایت کی جائے گئی کہ منشیات سپلائرز کے متعلق NET ٹیم کیساتھ معلومات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ منشیات کی روک تھام کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنایا جا سکے۔نیٹ اپنے علاقہ اختیار میں بڑے سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کو تیز کریں، نیٹ ٹیم صوبے کے دیگر اضلاع و حصوں سے منشیات لانے والے بڑے مجرموں کے خلاف کاروائیاں کریں تاکہ منشیات سمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔NET انچارج صاحبان کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں ہیں انکے متعلق افسران کو لکھا جائے گا اور انکی تجاویز و دیگر ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔