ایبٹ آباد (مانند نیوز ) صوبہ بھر کے کامرس کالجز کے اساتذہ کی بارہ روزہ روزہ تربیتی کورس اختتام پذیر ہو گیا جس میں پورے خیبرپختونخوا کے کامرس کالجز کے اساتذہ نے شرکت کی چیف ٹرینر کے فرائض وائس پرنسپل کامرس کالج ایبٹ آباد سردار ارشد سر انجام دئیے تربیتی کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان ے خصوصی ڈی جی کامرس ایجوکیشن غضنفر علی نے چیف ٹرینر سردار ارشد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سند سے بھی نوازا چیف ٹرینر سردار ارشد کا کہنا تھا کے سوات سنگوڑہ کامرس کالج میں کمپیوٹر اکاوٹنگ کے حوالے سے 12 روزہ تربیت مکمل کر لی گئی ھے جس میں صوبہ بھر سے اساتذہ کرام نے شرکت کی شرکا ے تربیت گاہ کا کہنا تھا کے منجمنٹ سائنسز کے میدان میں سردار ارشد کا کوئی ثانی نہیں ہے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور ان علم کے موتیوں کو تعلیمی میدان میں عام کر کے مستقبل کے معماروں کی تزین کریں میں بہترین خدمات پر ڈی جی کامرس ایجوکیشن غضنفر علی نے سردار ارشد کو تعارفی سند سے بھی نوازا