سخاکوٹ (مانند نیوز) چیئرمین کونسلر اتحاد سخاکوٹ نے بجلی بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کردیا ۔ ضلع ملاکنڈ تحصیل درگئی میں بجلی پانی سے پیدا کی جارہی ہے اس لئے یہاں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لوٹ مار اور سیلاب و کرونا کے متاثرہ عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ تحصیل درگئی کے لئے منظور کردہ خواتین یونیورسٹی کیمپس سخاکوٹ میں بنایا جائے تاکہ سالہاسال سے محروم سخاکوٹ کے عوام اور طالبات کے محرومیوں کا آزالہ ہو سکے۔ ان خیالات چیئرمین کونسلر ز اتحاد سخاکوٹ کے صدراور ویلج کونسل لطیفے سے منتخب چیئرمین علی رحمان، جنرل سیکرٹری حاجی سعید اللہ خان،چیئرمین سبز علی خان، قاری سجاد علی حقانی، فقیر محمد اور ساجد حسین مشوانی نے ویلج کونسل آفس سخاکوٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔منتخب چیئرمینوں نے کہا کہ تحصیل درگئی ضلع ملاکنڈ کے عوام سیلاب، زلزلہ اور کرونا سے شدید متاثرہوئے ہیں اور کسی صورت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ادائیگی کے متحمل نہیں ہوسکتے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون کیساتھ ساتھ یہاں بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے جس پر ایف پی اے لگانا ظلم و نا انصافی ہے۔صدر علی رحمان اور دیگر منتخب ممبران نے کہا کہ تحصیل درگئی میں سرکاری آٹا گاڑی کی بجائے مخصوص سیل پوائنٹس پر تقسیم کیا جائے تاکہ عوام کو سستا آٹا حاصل کرنے میں مشکلات نہ ہوں کیونکہ اس سے قبل مخصوص پوائنٹس میں آٹے کی تقسیم سے عوام کو آسانی تھی جبکہ گاڑیوں میں تقسیم سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین کونسلرز اتحاد نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ تحصیل درگئی کے لئے منظور شدہ وومن یونیورسٹی کیمپس سخاکوٹ میں بنایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہوں کیونکہ سخاکوٹ کی طالبات اعلیٰ تعلیم کے لئے دور دراز کے علاقوں میں نہیں جاسکتے جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں درگئی میں تمام کالجز، ہائیر سیکنڈری سکولز اور تمام سرکاری دفاتر ہیں اور سخاکوٹ سالہاسال سے محروم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے