ہری پور (مانند نیوز ڈیسک ) ہری پور ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حاجی عبدالرشید مغل کی قیادت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل فرحان شنواری سے ملاقات دوران ملاقات انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر اے ڈی نے انھیں ایسوسی ایشن کی کابینہ کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ وہ اپنی تنظیم کو مزید مضبوط و فعال کریں محکمہ ان کے ہر جائز کام میں ان کے ساتھ تعاون کرے گا حاجی عبدالرشید مغل اور ان کی کابینہ نے اے ڈی فرحان شنواری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ٹیلرز برداری کو درپیش مسائل کو باہمی تعاون اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی