مکہ المکرمہ (مانند نیوز ڈیسک) مکہ المکرمہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔حرمین الشریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں امامِ کعبہ اور حرمین الشریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی شرکت کی۔مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے پرنور عمل میں کلید بردار کعبہ، منتظمین کعبہ، سعودی حکام اور کسوہ تیار کرنے والی فیکٹری کے منتظمین سمیت دو سو سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے جس کے لیے ہر سال ایک پروقار تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اِس بار روایت سے ہٹ کر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہفتے کو نئے اسلامی سال 1444ھ کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام کو منعقد ہوئی۔ اس سے قبل کئی عشروں سے غلافِ کعبہ(کِسوہ)کو 9 ذوالحجہ کی صبح کو تبدیل کیا جاتا رہا تھا۔غلافِ کعبہ جسے کِسوہ کہا جاتا ہے، مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ رواں سال غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی تاریخ 9 ذوالحجہ سے بدل کر یکم محرم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے