اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیااب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے،ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد جو خود ایک مافیا ہے تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں ک فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں۔