لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ لکھ دیاگیا۔ مراسلہ رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان نے لکھا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا، انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا۔ محمد رضوان کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے 17 مئی کے احکامات کی ناصرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے۔ مراسلے کے متن کے مطابق دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے