ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کی خالی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کی بھرتیاں ہمیں کسی صورت منظور نہیں غیر مقامی افراد کی بھرتیاں ہنگو کے جوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے گیس رائلٹی کی مد میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو اربوں روپے ملنے کے باوجود ہنگو کے جوانوں کیلئے آج تک ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی اور نہ میگا پراجیکٹ غیر مقامی افراد کی بھرتیاں منسوخ کی جائیں بصورت دیگر شدید احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت بھی جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہنگو یوتھ اسمبلی کے چیئرمین سید عدنان صدر احمد بصیر خان اور سی ایم منظور خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل ہنگوتقریبا بارہ سال بعد تعمیر ہونے کے بعد جیل کی50  سے زیادہ خالی آسامیوں پر اب غیر مقامی افراد بھرتی کئے جا رہے ہیں جو کہ ہنگو کے جوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے خالی آسامیوں پر ہنگو کے جوانوں کا حق بنتا ہے انہوں نے کہا کہ ہنگو سے گیس رائلٹی کی مد میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو اربوں روپے فنڈ ملنے کے باوجود ابھی تک ہنگو کے جوانوں کیلئے ایک یونیورسٹی بھی نہیں بنائی گئی نہ کوئی میگا پراجیکٹ منظور ہوا اور نہ مول کمپنی میں مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہنگو کے جوانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہمیں بالکل برداشت نہیں اسمبلی فلور پر ایم این اے اور ایم پی اے نے آج تک ہنگو کے جوانوں کے حقوق کیلئے آواز نہیں اٹھائی نالوں کی تعمیر اور ٹرانسفارمر لگانا کوئی بڑی بات نہیں منتخب عوامی نمائندے ہنگو کے عوام کے مسائل پر ترجیح دیں انہوں نے کور کمانڈر پشاور وزیر اعلیٰ محمود خان چیف سیکرٹری کے پی کے آئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کی آسامیوں پر ہنگو کے جوانوں کو بھرتی کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ عدالت بھی جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے