شرینگل (نمائندہ مانند) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں ICRC کا دو روزہ سرٹیفیکٹ کورس اختتام پذیر.27جولائی سے جاری دو روزہ سرٹیفکیٹ کورس میں شعبہ قانون کے طلباء نے بھرپور شرکت کی طلباء کو عالمی انسانی قوانین سے متعلق تفصیلی لیکچرز دئے گئیاور سیر حاصل معلومات فراہم کی گء۔ سپیکرز میں ڈاکٹر حسن خلیل لاء فیکلٹی پشاور یونیورسٹی، قیصر شاہ پشاور یونیورسٹی، اور محمد عمران لیگل ایڈوایزر ICRC پشاورشامل تھے۔ اختتامی تقریب میں جامعہ شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب، شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود، انتظامی افسران اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ لیگل ایڈوایزر محمد عمران نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء نے انتہائی دلچسپی ظاہر کی اور پوری توجہ سے تمام سیشنز سے مستفید ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دن میں اتنے وسیع موضوع کا احاطہ ہونا ممکن نہیں لیکن ہماری کوشش رہی کہ طلباء کو اس حوالے سے درست معلومات اور فیض حاصل کرنے کیلئے مناسب راہ پر ڈالے۔ انہوں نے شعبہ قانون کے چیرمین اور جامعہ کے ایڈمنسٹریشن کے تعاون کو سراہا اور مستقبل میں بھی کورسس کروانے سمیت شعبہ لاء کیلئے کورٹ روم اور لائبریری بنانے میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب نے تمام معزز مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء کیلئے ایسے کورسس انتہائی اہم ہے اس سے طلباء کے ماینڈ میں سوالات جنم لیتے ہے جس کے جوابات ڈھونڈنے کیلئے طلباء ریسرچ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہے ہمارا بنیادی مقصد طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے جسکے لئے ہم تمام تر اقدامات کررہے ہے۔ شعبہ قانون کے چیرمین ڈاکٹر افضال محمود نے ICRC کے منتظمین اور سپیکرز صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور فیوچر میں مزید تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ تقریب کے آخر میں ICRC کیجانب سے ڈاکٹر محمد شہاب اور ڈاکٹر افضال محمود کو سوینیر پیش کیے گئے اور طلباء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔