اسلا م آباد (مانند نیوز ڈیسک) پانی کی سطح بلند ہونے پر راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے۔ایس ڈی او حسن عباس نے کہا کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1751.85فٹ تک پہنچ گئی، ممکنہ بارش اور پانی کے لیول کو کم کیا جائے گا، پانی کی سطح بلند ہونے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث سپل ویز اوپن کئے گئے۔ڈیم انتظامیہ نے کہا کہ پانی کا لیول مزید کم کرنے کا فیصلہ ڈیم میں پانی کی آمد پر مشتمل ہوگا، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752فٹ ہے، جبکہ پانی کا لیول کم کرنے کے لئے سپل ویز اوپن کئے گئے، سپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔