اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔عالمی جریدے ’بلوم برگ‘ کو انٹریو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا، آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض حصولی کے لیے کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے طلب کم ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی، جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی، درآمدات اور طلب میں کمی سے روپے پر دباؤ کم ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے