ہنگو( مانند نیوز ڈیسک ) ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت مسلمہ ہے، صحت مند ماں اور صحت مند بچہ ہمارا مقصد ہے، مائیں بچوں کو اپنا دودھ پلا کر بیماریوں سے انہیں محفوظ رکھ سکتی ہیں، حکومت محکمہ صحت اور یونیسف مل کر بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر نواب علی، یونیسف کے نمائینڈے ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینٹر امجد خان، قائم مقام ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ولایت شاہ،بیس کوارڈینٹر نعیم خان اور دیگر نے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے اگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لقمان، جنرل سیکریٹری حاعبدالرحمان، ای پی پی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر، ڈاکٹر طارق اسد،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر افیسر بلال افریدی، ڈپٹی ایجوکیشن افیسر فی میل ذولقرنین، ویلج چیر مین سلیمان حیدر، صحافیوں، پیرامیڈکیس، فی میل سوشل ورکرز سمیت لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹروں نے شرکت کی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹ نیوٹریشن پروگرام امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے یونیسف کی طرف سے بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت ، عوامی اگاہی کے نتائج اور پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ماں کے دودھ پر بچے کا پیدائش کے ساتھ ہی حق بن جاتا ہے مائیں اپنے دودھ کی غزایت سے بچوں کو محروم نہ رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ افغان کمشنریٹ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران کو بھی پروگرام میں شریک کر رہے ہیں تاکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مائیں اپنا دودھ بچوں کو پلائیں اس سے صحت مند بچہ اور صحت مند معاشرہ وجود میں اتا ہے۔امجد خان نے علما، سول سوسائٹی اور ہر طبقہ فکر سے اپیل کی کہ ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاگر میں اپنا کردار ادا کریں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نواب علی، ڈاکٹر ولایت شاہ، بیس کوارڈینٹر نعیم خان اور دیگر نے کہا کہ جو مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں وہ بریسٹ کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں اور ان کے بچے کی صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ اسلامی نقطہ نظر سے بھی ضروری ہے اور اس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سیمینار کے بعد عوامی اگاہی کے لیے بریسٹ فیڈنگ ڈے کی مناسبت سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔