اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے ممنوعہ فنڈ لیے گئے ہیں: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد سنایا جا رہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنانا شروع کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیصلہ سنا رہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کا مستقبل کیا ہو گا؟ پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ ہو گی؟ عمران خان پر غلط بیانِ حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہو گا یا پھر فوجداری مقدمات قائم کیے جائیں گے؟