اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پچھلے 26 سال سے ایک ہی اسکرپٹ ہے،اللہ پاکستان کو عمرانی فتنے، جھوٹ اور فریب سے محفوظ رکھے۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پرویزالہی کے گزشتہ روز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا دعا ہے اس جھوٹ، فریب، گمراہی اور عمرانی فتنے سے اللہ تعالی وطن عزیزکو محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو تاریخی ریلیف دے گی، عمران خان کے ہاتھوں 4 سالہ معاشی تباہی اور بدحالی سے قوم کونجات دلائیں گے۔ واضح رہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا تھا کہ 25مئی کو زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے قانون کے تحت ان کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، رانا ثنا اللہ تمہارے خلاف کیس لا رہے ہیں، تم جیل جانے والے ہو، تمہیں پھانسی کی سزا ہو گی۔ جبکہ عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا نواز شریف کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے لیے مجھے ڈرایا جا رہا ہے لیکن میں کسی صورت کوئی ڈیل نہیں کروں گا اور اس امپورٹد حکومت اور الیکشن ہونے تک یہ جدو جہد جاری رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے