اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دئیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو  واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے