اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کا معاملے پر امریکی ماہرِ فلسفی، سماجی اور سیاسی کارکن پروفیسر نوم چومسکی کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام اوپن لیٹر لکھا گیا ہے۔اس لیٹر کو اوور سیز پاکستانی ووٹرز نامی اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے شیئر کیا گیا ہے جسے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔ٹوئٹ کے مطابق پروفیسر نوم چومسکی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام میں شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔پروفیسر نوم چومسکی سمیت 60سے زائد قومی اور بین الاقوامی سول سوسائٹی کے رہنماؤں، فنکاروں، صحافیوں اور ماہرین تعلیم نے بھی شہباز گِل پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔