سکھر (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عوام کو ریلیف دینگے۔مراد علی شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، سندھ میں اس سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، ریلیف کے کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہر ضلع کا جائزہ لے رہے ہیں نقصانات کا تخمینہ بھی لگارہے ہیں، دریائے سندھ سے اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرے گا، آج رات گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ داخل ہوجائے گا، سکھر بیراج تک اونچے درجے کا سیلابی ریلہ پہنچ جائے گا، جو ابھی تک اعداد و شمار ہیں اس کے حساب سے 6 لاکھ کیوسک پانی آئے گا۔انہوں نے   کہا کہ گڈو بیراج سے سکھر بیراج تک حفاظتی بندوں کی نگرانی سخت کی گئی ہے، انشااللہ یہ سیلابی ریلہ خیر و عافیت سے گزر جائے گا، مشکل وقت ضرور ہے لیکن انشااللہ عوام کو ریلیف دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے