اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔اپنے آڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو عوامی طاقت سے اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، اس حکومت سے ہم اسلام آباد کو ٹیک اوور کر لیں گے۔ علی امین نے کہا کہ پولیس نے حکومت سے مل کر ہمارے رستے میں رکاوٹ پیدا کی تو اس کے ساتھ پولیس کی طرح نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے کارکن جیسا سلوک کریں گے، لہذا پولیس اس سیاسی جنگ سے دور رہے۔ علی امین نے کہا کہ اس حقیقی جنگ میں جہاد کے لیے عوام اسلام آباد پہنچے، آج ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانا ہے یا چوروں ڈاکوؤں کے حوالے کرنا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے