کرم (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت,وزیر زراعت محب اللہ خان,  سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد  اسرار خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈایرکٹر زراعت ضلع کرم فیاض علی جان,ایگریکلچر افیسر ڈاکٹر عمران,اور ایگریکلچر افیسر منہاج  کے بدست  محکمہ زراعت (توسیع) کرم کے فیلڈ اسسٹنٹس میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کی گئی۔ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت تقسیم شدہ یہ موٹر سائیکل فیلڈ اسسٹنٹس صاحبان کے پاس زرعی زمینوں کے نمونے حاصل کرنے اور جیو میپنگ، کوآرڈینیٹس کے حصول، کسانوں زرعی معلومات کی فراہمی و دیگر زرعی امور کے لئے زیرِ استعمال رہیں گے۔ حاصل شدہ تمام معلومات اور ڈیٹا صوبہ خیبر پختونخواہ میں زراعت کی ترویج و ترقی اور منصوبہ بندی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ اس سے زراعت میں جدت آئیگی، زرعی زمینیں زرخیز ہونگی، زرعی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور نتیجیکے طور پرکسانو کے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ حکومت کے اس اقدام کا فیلڈ اسسٹنٹس صاحبان نے خاص شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ سب اپنے زرعی امور میں اضافہ کرینگے کسانوں کے ساتھ رابطے بڑھائیں گے اور محکمے کے ساتھ ساتھ اپنے افسران بالا کا نام روشن کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے