کرم (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کرم میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے ہیں مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوقطرے پلائیں جارہے ہیں اس بابت کرم پولیس کے 861 جوانان و افسران586 پولیو ٹیموں کے ہمراہ حفاظتی سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کردئیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی جانے سے قبل خصوصی بریفنگ بھی دی گئی ہے سرکل پولیس افسران وقتاً فوقتاً چیک پوسٹوں، بی ایچ یوز اور مختلف ہسپتالوں کے دورے کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اس موقع پر ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ نیکہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراسنیپ چیکنگ پوائنٹس، موبائل پیٹرولنگ اور اضافی ناکہ بندیاں بھی قائم کر دی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جوانوں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں پولیو ڈیوٹی کے دوران تمام پولیس افسران اور اہلکاران جیکٹ و ہیلمٹ لازمی پہنا کریں کسی بھی  مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے جہاں کہیں بھی مشکوک شخص دکھائی دے فوراً متعلقہ ایس ایچ او یا کنٹرول روم کو اطلاع کریں انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کی سیکیورٹی کو فول پروف اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پرتعینات پولیس جوان  ہائی الرٹ رہیں اور دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال کرنے سے گریز کریں انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران پولیس اور انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کریں ڈی پی او کرم کی خصوصی احکامات پر متعلقہ سرکلز پولیس افسران کی جانب سے جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو بچاؤ کے دو قطرے پلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے