پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ آفیسر مردان کے زیرنگرانی ضلع مردان میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون قابل ستائش ہے،ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی مردان کے چئیرمین محمد پرویز نے محکمہ سماجی بہبود کے دارالکفالہ کے دورے کے موقع پر کیا ان کے ساتھ ایگزیکٹیوممبر عبداللہ شاہ بغدادی بھی تھے،اس موقع پردارلکفالہ مردان کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر نے محمد پرویز کو بریفینگ دیتے ہو ئے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاری کے بعد دارالکفالہ منتقل کیا جاتاہے، جہاں پر انہیں مفت رہائش، خوراک اور ہنر کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ دارلکفالہ میں ان بھکاریوں کے رشتہ داروں سے ضمانت بھی لی جائے گی کہ یہ افراد دوبارہ بھیک نہیں مانگیں گے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمد پرویز نے دارلکفالہ کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسماعیل ٹکر کو زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔