اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز آج (پیر)کو کراچی پہنچیں گے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لییامدادی سامان کے 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگرضروری اشیا شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز آج (پیر)کو کراچی پہنچیں گے۔کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے