نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر نوائیڈا میں غیر قانونی کثیر المنزلہ 2 عمارتیں گرا دی گئیں، 2 رہائشی عمارتوں کو 9 سال کی قانونی جنگ کے بعد گرایا گیا۔مذکورہ 40 منزلہ عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے 9 سیکنڈ میں گرایا گیا جبکہ قریبی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مکمل اقدامات کیے گئے۔یہ بھارت میں گرائی جانے والی سب سے بلند عمارت ہے، فلیٹ خریدنے والوں کو 12 فیصد سود سمیت مکمل رقم واپس کی جا چکی ہے۔کراچی میں بنے نسلہ ٹاور کو عدالتی حکم پر 70 دن میں گرایا گیا تھا۔عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میں دھماکے سے عمارت گرانے کا انتظام نہیں تھا، عمارت میں فلیٹ خریدنے والے ابھی تک معاوضے کے منتظر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے