چکدرہ (مانند نیوز) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ شعبہ سائیکالوجی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹرجاویدنے کہا کہ  والدین اپنے بچوں کی نفسیات جان کر تعلیمی اور زندگی کے اہم فیصلے سر انجام دیں موجودہ دور میں خود اور اپنے بچوں کو نفسیاتی امراض سے بچا کر اگے بڑھنے کا شوق پیدا کر یں ان خیالات کا اظہار رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کے شعبہ سائیکالوجی کے چئیرمین ڈاکٹر جاویداور ڈائریکٹر الھدی فضل محمود  نے الہدیٰ سکول اینڈ کالج کے ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ڈائریکٹر فضل محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارہ ہذا نے ہرسال کی طرح امسال بھی ملا کنڈ بورڈ کے میٹرک نتائج کے موقع پر سب پر سبقت لے کر 54طلبہ نے اے ون گریڈ اور 22طلبہ نے اے گریڈ جبکہ 6طلبہ نے بی گریڈ  حاصل کیا ہے جس میں 1063نمبر کیساتھ پہلی 1041نمبرز کیساتھ شاہ میر عبداللہ نے دوسری اور  1030نمبرز کیساتھ مسکان فلک ناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے انھوں نے کہا کہ ادارہ ہذا اپنے طلبہ وطالبات کو بہترین ایجوکیشن فراہم کر نے کے لیے ہمہ وقت کو شاں رہتی ہے اور اس کے ساتھ اپنے ا ساتذہ کرام کو بھی وقت کے تقاضوں کیساتھ ٹریننگ فراہم کر تی ہے  ڈاکٹر جاوید نے تقریب میں والدین پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیشہ اپنے بچوں کے تعلیم کیساتھ بہترین پرور ش اور کردار سازی پر توجہ دیکر انہیں عملی زندگی اور تعلیمی میدان میں اگے بڑھنے کا حوصلہ خود فراہم کر کے نفسیاتی امراض سے بھی بچا ئیں تاکہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی سے اپنے منزل کی طرف پہنچ پا ئیں، پروگرام کے اخر میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کر نے کے علاوہ اے ون اور اے گریڈ والے طلبہ وطالبات کو شیلڈز دئیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے