نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قر اۃلعین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنے فرائض کو بھر پور طریقے سے انجام دیکر فرض شناسی کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی۔سوشل میڈیا پر نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قر اۃلعین کو سپر وویمن کا خطاب دیا جا رہا ہے۔قراۃ العین نے نوشہرہ کے مکینوں کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے گھر گھر جا کر ناصرف لوگوں کو نکالا بلکہ مسجد میں اعلانات کرکے آگاہی بھی فراہم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعمیرات کو نقصان ضرور پہنچا لیکن قر العین کی کاوشوں کے باعث جانی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے