اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بارشوں اور سیلاب کے باعث وادی کمراٹ میں پھنسے ہوئے سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کو پولیس نے بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ گروپ میں شامل ڈاکٹر عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور سے ہمارا گروپ کمراٹ آیا تھا، جو سیلاب کے باعث 2 دن تک پہاڑ پر پھنسا رہا۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ہمیں کھانے پینے کی اشیا بھی فراہم کیں، جس کے بعد ہمیں محفوظ مقام پر لایا گیا۔ سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعثمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب یہاں سے لاہور جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کمراٹ میں پھنسے 60 سے زائد سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کیا تھا۔ پاک فوج نے خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکالا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے