کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منچھر کو 123فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا۔امید ہے اگلے 8دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی۔ مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔ منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے