راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سیلاب زدگان کیلئے حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر10سال بعد سیلاب آتا ہے لیکن حکومت میں اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت موجود نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے سیلابی پانی کے لیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ہی ڈیم بنادیتے ہیں جس کی وجہ سے آج تک2010کے سیلاب متاثرین آبادنہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سکیورٹی کے ہمراہ روزانہ بچوں کیساتھ سٹائل بناکر تصویر بنواتے ہیں، کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی  بجائے لوگ عمران خان کو سیلاب ردگان کی مدد کے لئے چندہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ آج آئی ایم ایف کیا فیصلہ کرتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے