اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس ہے۔مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ چین سے پاکستان کے لئے امداد کی پہلی کھیپ   آج (منگل کو) روانہ ہوگی۔ فوری طورپر25000 ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان دیا جائے گا۔پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300امریکی ڈالر اور چین کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے 1500 ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دئیے جائیں گے۔نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہو گئی۔پاکستان کے زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری 640 ملین ڈالر ہوگئی جبکہ رواں سال پاکستان کی چین کو برآمدات 4 ارب ڈالرز سے زائد ہوگئی ہیں۔سیمینار سے خطاب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکا عسکریت پسندوں کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی دوبارہ صف بندی خطرناک اور پاک چین تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی فائدے پر مبنی ہیں۔ پاکستان نے امریکا اور چین کو قریب لانے کی کوشش کی،سی پیک بہترمستقبل کی ضمانت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے